(یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف عرضیوں کی سماعت کل بھی جاری رہے گی۔
عدالت عظمی نے زیر التوا مقدمات میں شہاب الدین کو ملی ضمانت
کے خلاف اپیل نہ کرنے پر بہار حکومت کو سخت پھٹکار لگائی۔
جسٹس پناکی چندر گھوش اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنبچ کے سامنے آج میراتھن سماعت ہوئی، لیکن آخر تک کوئی نتیجہ نہیں آیا۔